پنجاب صحت عامہ کے میدان میں ایک نئی دنیا بن گئی ہے‘ شہباز شریف
سی ٹی سکین اورتمام جدید مشینری تمام غریبوں کے علاج کیلئے ہیں‘ اب ہسپتالوں میں غریب اور امیر کو اعلیٰ اور معیاری قسم کی ادویات مہیا کی جارہی ہیں‘ اربوں روپے صحت اور طب کے میدان میں پنجاب کے لئے خرچ کئے گئے ہیں‘ نیازی صاحب کہتے تھے ہم کے پی میں جنگلا بس نہیں بنائیں گے‘ زرداری نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا‘ کراچی کو کرچی کرچی کردیا اربوں روپے کی کرپشن کی، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب
جمعہ 25 مئی 2018 18:09
(جاری ہے)
پنجاب کے اداروں نے ہسپتال کی پرانی بلڈنز کو رپیئر کردیا ہے۔ میں انتظامیہ کو سلیوٹ کرتا ہوں رات کو دو بجے بھی آئیں تو علاج میسر ہوگا۔
وہ وقت چلا گیا جب ہسپتال میں مشینری کام نہیں کرتی تھی اس طرح کا نظام اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ صحت عامہ کے میدان میں ایک نئی دنیا بن گئی ہے۔ یہ سی ٹی سکین اور تمام جدید مشینری تمام غریبوں کے علاج کے لئے ہیں۔ آج ستر سال بعد لوگوں کے چہرے پر خوشی آگئی ہے۔ جنوبی اور وسطی پنجاب سب برابر ہیں۔ لاہور میں جنوبی ایشیاء کا بہترین گردوں کا ہسپتال بن گیا ہے۔ ہسپتال میں ادویات مفت مہیا کی جارہی ہیں اب ہسپتالوں میں غریب اور امیر کو اعلیف اور معیاری قسم کی ادویات مہیا ی جارہی ہیں۔ جیلوں میں مجرموں کے لئے سپیشل وارڈ بنایا گیا ہے۔ مجرموں کا بھی اسی طرح علاج ہوگا جس طرح ایک عام مریض کا ہوگا۔ اربوں روپے صحت اور طب کے میدان میں پنجاب کے لئے خرچ کئے گئے ہیں۔ نیازی صاحب کہتے تھے ہم کے پی میں جنگلا بس نہیں بنائیں گے آج کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنی۔ جنگلا بس بناتے بناتے پورا پشاور اکھاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔ نیازی صاحب نے پشاور کی عوام کی بس چلا دی ہے زرداری صاحب دبئی سے جلدی واپس آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں۔ زرداری نے دنھ کا بیڑا غرق کردیا کراچی کو کرچی کرچی کردیا اربوں کی کرپشن کی۔ نیازی صاحب مجھے خطرناک آدمی کہتے ہیں میں خطرناک آدمی ہوں میں غریبوں کی خدمت کرتا ہوں میں عوام کے علاج کے لئے ہسپتال بناتا ہوں میڈیا کے لوگ بھی ایک بار ضرور کہیں گے کہ نارووال کا یہ ہسپتال ترکی اور ملائشیا سے کم نہیں ہے۔ خان صاحب آئیں اور دیکھیں کہ کس طرح بجلی کے منصوبے بنتے ہیں۔ پنجاب نے اپنے پیسوں سے پانچ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں جو گیس سے چلتے ہیں۔ اس خادم نے قوم سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا یہ بجلی کے منصوبے پنجاب میں لگے ہیں لیکن اس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا۔ زرداری صاحب نے سات سو میگا واٹ جو کراچی جاتی تھی اس میں سے تین سو میگا واٹ ہمیں دی اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ 2012 میں تین سو میگا واٹ بھی ہمیں نہیں دیئے گئے پاکستان سب سے پہلے ہے آج پانچ ہزار میگا واٹ کی بجلی کے پی کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں جارہی ہے اس طرح اگر ہم نے کوشش کی تو یہ پاکستان بہت آگے ہوگا۔ جب اپنا قافلہ عزم یقین سے نکلے گا جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا۔ وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.