Live Updates

آج فاٹا کی آزادی، آپ کی بربادی کا دن ہے،اعظم سواتی کا غفور حیدری کی جانب اشارہ

جمعہ 25 مئی 2018 17:14

آج فاٹا کی آزادی، آپ کی بربادی کا دن ہے،اعظم سواتی کا غفور حیدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سینیٹ اجلاس میں فاٹا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم خان سواتی کئی قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فاٹا کے عوا م کی مشکلات کو بیان کرنے کی کوشش کی ، اعظم سواتی کی جانب سے صرف قرآنی آیات کا نمبر بتانے پر حکومتی پنچوں پر بیٹھے غفوری حیدری کی جانب سے پوری آیات سنانے کا بار بار مطالبہ کیا، جس پر اعظم سواتی نے غفور حیدری کی جانب مخاطب ہوکر کہا کہ آ ج یقینا فاٹا کی آزادی کا دن ہے مگر آپ کی بربادی کا دن ہے۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نے بربادی کا لفظ حذف کرلئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات