متحدہ عرب امارات میں تیز ترین طلاق
دولہے نے نکاح کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے اندر ہی اپنی نئی نوہلی دلہن کو طلاق دے دی
مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 16:34
(جاری ہے)
دولہے کے سسر نے رخصتی سے قبل دولہا سے رقم کا تقاضا کیا تھا،جس کے بعد دولہا نے رقم گاڑی سے لانے کے لیے پانچ منٹ کا وقت مانگا۔تاہم دولہا کے سسر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑی سے رقم نکالنے کے لیے اپنے کسی دوست کو بھیجے۔
دولہے نے سسر کی کہی گئی اس بات کو توہین سمجھ لیا اور رجسٹرار کے سامنے ہی اپنی نئی دولہن کو طلاق دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نویلے جوڑے کے نکاح کو ابھی پندرہ منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ یہ نا خوشگوار واقعہ پیش آیا۔ویسے تو حق مہر کے معاملے پر طلاق ہونے کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔جن میں حق مہر کو بنیاد بنا کرلڑکیوں کو طلاق دےدی جاتی ہے اور ان کا گھر بسنے سے پہلے ہی اجڑ جاتا ہے۔ اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگی خراب ہو چکی ہے۔تاہم یہ طلاق متحدہ عرب امارات کی سب سے تیز ترین طلاق تصور کی جا رہی ہے۔جو کہ نکاح کرنے کے بعد پندرہ منٹ کے اندر ہی ہو گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.