چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا آئندہ قومی اسمبلی سے آنے والے بل فوری منظور کرنے کی بجائے کمیٹیوں کو بھجوانے کی تجویز سے اتفاق

جمعہ 25 مئی 2018 17:06

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا آئندہ قومی اسمبلی سے آنے والے بل فوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے دو سابق چیئرمینوں کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی سے آنے والے بل فوری طور پر منظور کرنے کی بجائے کمیٹیوں کو بھجوا دیں تاکہ ان بلوں پر سیر حاصل بحث ہو سکے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آنے والے بلوں میں غلطیاں اور کمزوریاں ہوتی ہیں جو اگر سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں میں زیر بحث آ جائیں تو درست کی جا سکتی ہیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کوئی بھی بل آئے تو اسے کمیٹی کو لازمی بھجوایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کا خیال رکھا جائے گا۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی سینیٹ کے دو سابق چیئرمینوں کی تجویز کی تائید کی اور کہا کہ آئندہ کمیٹی میں جائے بغیر بل منظور نہ کیا جائے۔