Live Updates

ن لیگ کا اٹک جلسہ،ڈیوٹی سے غفلت پرواپڈا ہلکار معطل

میری معطلی غیرقانونی ہے،مجھے افطاری اور معاوضہ ملنے کا بھی کہا گیا، جلسے میں شریک نہ ہونے کی سزا دی گئی،بحال کیا جائے۔واپڈااہلکارطارق محمود کاالزام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مئی 2018 16:10

اٹک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے اٹک جلسے میں عدم شرکت پر واپڈا اہلکار کو معطل کردیا گیا، طارق محمود نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ بنا کرجلسے میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسیئن واپڈا اٹک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے جلسے میں بجلی انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت واپڈا کے تمام عملے اور اہلکاروں کو بھی آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کی تھی تاہم واپڈا اہلکار طارق محمود نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

جس کے باعث ایس ڈی او نے واپڈا اہلکار کیخلاف رپورٹ ایکسئین کو بھجوا دی ۔ ایکسئین نے اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے طارق محمود کو معطل کردیا۔ دوسری جانب واپڈا اہلکار طارق محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ میری معطلی غیرقانونی ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے سرکاری طورجلسے میں شرکت کا کہا گیا تھا ،مجھے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ افطاری بھی ملے گی اور معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

لیکن میں نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے پرجلسے میں شرکت سے نکار کیا۔ جس پرواپڈا حکام نے مجھے جلسے میں شریک نہ ہونے کی سزا مجھے معطل کرکے دی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے فوری بحال کیا جائے میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ میری معطلی غیرقانونی ہے ۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے گزشتہ روز اٹک میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ جلسے سے نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرجلسے میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے ترقیاتی کاموں جن میں دہشتگردی کا خاتمہ ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ سمیت موٹرویز اور سی پیک جیسے بڑے کام عوام کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بھی مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا خیبرپختونخواہ والے آج نیا اٹک دیکھ لیں۔ اٹک پنجاب کا بہترین ضلع ہے۔ اس موقع پرنوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگوائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات