سندھ ہائی کورٹ کا قیدیوں کا ریکارڈ بائیو میٹرک کرنے سے متعلق دائر درخواست پر نادرا حکام کو 4جولائی کو پیش ہونے کا حکم

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

سندھ ہائی کورٹ کا قیدیوں کا ریکارڈ بائیو میٹرک کرنے سے متعلق دائر درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے قیدیوں کا ریکارڈ بائیو میٹرک کرنے سے متعلق دائر درخواست پر نادرا حکام کو 4جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں قیدیوں کاریکارڈ بائیو میٹرک کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر طلب کیا۔

۔عدالتی طلبی پر سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی کے سینٹرل جیل، ملیر جیل کے ساتھ حیدر آباد جیل میں بھی بائیو میٹرک کا سسٹم شروع کردیا گیا ہے تاہم نادرا حکام کے عدم تعاون پر سسٹم کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔اگر نادرا حکام تعاون کرتے تو قیدیوں جانچ پڑتال میں آسانی ہوتی ۔۔سیکرٹری داخلہ کا جواب سننے کے بعد عدالت نے نادرا حکام کو 4 جولائی پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کئے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں جیل کے قیدیوں کا بائیو میٹرک کرانے کے معاملے درخواست انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔