سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی عبوری ضمانت 10لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی

جمعہ 25 مئی 2018 16:59

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی عبوری ضمانت 10لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی عبوری ضمانت 10لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔۔

(جاری ہے)

عدالت نے انکی عبوری ضمانت 10 لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو انکے خلاف 12 جون تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔۔واضح رہے کہ 24 مئی کو نیب حکام نے انکے خلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کے مطابق انہوں نے بطور وفاقی وزیر کسی قسم کی کوئی بدعنوانی نہیں کی بلکہ نیب بدنیتی کی بنیاد پر انہیں ہراساں کررہا ہے۔