الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

آر ایم ایس رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو موثر اور بہتر بنا لیا گیا ہے ‘الیکشن کمیشن کا دعویٰ

جمعہ 25 مئی 2018 16:58

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018ء کے نتائج کو شفاف بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی، الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو موثر اور بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم 2013ء میں شروع کیا تھا لیکن معتدد وجوہات کی بناء پر اس سسٹم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، الیکشن کمیشن کے مطابق ناکامی پولنگ عملے کی مناسب ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی، اب آر ایم ایس سسٹم میں بہتری آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا مین مرکز الیکشن کمیشن آف پاکستان ہوگا، ضلعی سطح پر بھی آر ایم ایس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، ریکارڈ میں پولنگ اسٹیشنوں کی نقشے کے ساتھ تعداد، امیدواروں، ووٹرز کی تعداد، فارم 47، 48اور 49اکٹھے کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر تمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج رات 2 بجے تک دینے کا پابند ہوگا۔الیکشن کے حتمی نتائج اڑتالیس گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے، ریٹرننگ افسر کے دستخط شدہ فارم 47 بذریعہ فیکس الیکشن کمیشن آف پاکستان بھجوائے جائیں گے۔