Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اپنے ہی دئیے ہوئے بیان سے پھر گئے

عمران خان نے کبھی بھی ہاتھ اٹھانے کے عمل کو نہیں سراہا نہ ہی میرے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی تعریف کی، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا یو ٹرن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 16:10

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اپنے ہی دئیے ہوئے بیان سے پھر گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ء) نعیم الحق اپنے دئیے ہوئے بیان سے پھر گئے۔پی ٹی آئی چئیرمین  عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی تعریف نہیں کی، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا یو ٹرن دیکھنے میں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔۔نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز الجھ پڑے تھے۔

اس دوران نعیم الحق نے غصے میں آکر دانیال عزیز کو تھپڑ بھی رسید کردیا تھا۔اسی متعلق نعیم الحق کا ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے میرے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب نعیم الحق اپنے دئیے ہوئے بیان سے پھر گئے ہیں۔نعیم الحق کا اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے تھپڑ مارنے کی تعریف نہیں کی تاہم عمران خان نے دانیال عزیز کی بد سلوکی اور جھوٹ کا مقابلہ کرنے پر مجھے شاباش دی تھی۔

جو خبر چلی اس پر لوگ غلط فہمی کا شکار تھے۔عمران خان تو تشدد کے خلاف ہیں۔عمران خان نے کبھی بھی ہاتھ اٹھانے کے عمل کو نہیں سراہا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ دانیال عزیز مجھے اور میرے لیڈر کو اب سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے گالیاں نکال رہا تھااور کل بھی دانیال عزیز نےقومی اسمبلی میں عمران خان کی موجودگی میں ان کو چور کہا، میرا دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا قدرتی عمل تھاور عمران خان نے میرے اس اقدام کو سراہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والے لوگوں نے بھی میرے اس اقدام کی تعریف کی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات