کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام3 بجے تک ملتوی

جمعہ 25 مئی 2018 16:53

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام3 بجے تک ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس اپنے معمول کے مطابق جاری تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی نسیمہ پانیزئی نے کورم کی نشاندہی کر دی ۔ اسپیکر ایاز صادق نے نسیمہ سے کورم کی نشاندہی نہ کرنے کی درخواست کی کہ فاٹا اصلاحات پر پارلیمانی رہنمائوں نے بات کرنی ہے تاہم نسیمہ پانیزئی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد گنتی کی گئی اور کورم کم نکلا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا ۔