اپنی نسل کیلئے ناکام نہیں مسحور کن شخصیت بننا چاہتا ہوں،بوبی دیول

جمعہ 25 مئی 2018 16:53

اپنی نسل کیلئے ناکام نہیں مسحور کن شخصیت بننا چاہتا ہوں،بوبی دیول
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ ا داکار بوبی دیول نے کہا ہے میں اپنے بچوں کیلئے ناکام نہیں بلکہ مسحور کن شخصیت بننا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ میں میرے بچوں کے ذہنوں میں میرے لئے لوزر کا لفظ آئے بلکہ میںان کیلئے متاثر کن شخصیت بننا چاہتا ہوں جیسے کہ میرے لئے میرے والد دھرمیندر ہیں۔بوبی دیول ان دنوں سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :