پیپلزپارٹی نے نگران وزیر اعظم کے مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 16:44

پیپلزپارٹی نے نگران وزیر اعظم کے مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے مابین نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل نہ ہونے پر پیپلزپارٹی نے نگران وزیر اعظم کے مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے مجوزہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہیکہ نگراں وزیر اعظم کے لئے وزیر اعظم سے اب کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو نگراں وزیر اعظم کے لئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام بھیجیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے ناموں پر اتفاق نہ ہونے سے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے دیئے گئے دونوں نام مسترد کر دیئے تھے اور شکوہ بھی کیا تھا کہ یہ دونوں کمٹمنٹ پر پورا نہیں اترتے ۔