فاٹاانضمام،خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس27مئی کوبلانے کافیصلہ

فاٹا اصلاحات کی منظوری کیلئے اجلاس طلب کیا ہے فاٹا انضمام تاریخی ہے بھر پور ساتھ دیںگے،شوکت یوسفزئی تمام پارلیمانی لیڈران سے بات کی ہے ہم کوشش کرینگے کہ فاٹاانضمام بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہو،سپیکراسدقیصر

جمعہ 25 مئی 2018 16:30

فاٹاانضمام،خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس27مئی کوبلانے کافیصلہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 27مئی اتوار کو بلانے کا فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ریکوزیشن گورنر کو بھجوادی گئی وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق فاٹا اصلاحات کی منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کو طلب کیا گیا ہے فاٹا اصلاحات تاریخی ہے بھر پور ساتھ دیں گے اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ایم پی ایز کو حاضری یقینی بنانے کیلئے آگاہ کردیا گیاہے اس موقع پر گروپ فوٹوبھی بنایاجائے گا شوکت یوسفزئی نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے بعد بھی ملاکنڈ ٹیکس فری زون رہے گاملاکنڈ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ موجود ہے۔

دریں اثناء میڈیاسے گفتگوکے دوران سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کا تاریخی کام ہوا ہے فاٹا کے عوام کے لیے یہ اقدام ایک تحفہ ہے قومی مسئلے پر تمام پارٹیوں نے اچھا کردار ادا کیا اس اقدام سے روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں گے انہوں نے کہاکہ تاریخی مومنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیںگے 27 کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں تمام پارلیمانی لیڈران سے بات کی ہے ہم کوشش کریںگے کہ دو تہائی اکثریت سے بل پاس ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اختلاف کرنا سب کا قانونی حق ہے ہم جے یو آئی والوں سے درخواست کریںگے کہ وہ اسمبلی میں آئیں،صوبے میں نگران سسٹم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلی کے حوالے سے وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے رابطے ہو رہے ہیں امید ہے کہ دونوں متفق ہوجا ئیں گے۔