خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے رقم لوٹنے والا غیر ملکی شہری گرفتار

شارجہ پولیس نے اشیائی باشندے کو گرفتار کر لیا ، 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 15:36

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے رقم لوٹنے والا غیر ملکی شہری گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2018ء) : شارجہ کی کرمنل کورٹ نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کے شہری سے 1800 درہم ہتھیانے والے ایشیائی باشندے کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی باشندے نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کے ایک شہری سے 1800 درہم اور موبائل فون ہتھیا لیا۔ شارجہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کرمنل کورٹ کے سامنے پیش کیا جہاں اسے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

ملزم کو جیل میں سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ شارجہ پولیس نے متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ میں رات کو اپنے گھرکے باہر چہل قدمی کررہا تھا جب ملزم میرے پاس آیا اور خود کو پولیس افسر ظاہر کیا۔اس کے ہمراہ دو اور ساتھی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھ سے 1800 درہم اور موبائل فون چھین لیا۔

اور فرار ہونے کے سے پہلے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور باندھ دیا۔ دوران سماعت ملزم نے صحت جُرم سے انکار کیا اور کہا کہ وہ متاثرہ شخص کو جانتا ہے اور اس کا پڑوسی ہے۔ اور اس نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ میں نے اس کے گھر کے سامنے جوا کھیلنے سے انکار کیاتھا۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اور متاثرہ شخص ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ متاثرہ شخص نے پراسیکیوشن کی تحقیقات میں بتایا کہ وہ ملزم کو نہ تو جانتا ہے اور نہ ہی اسے پہلے کبھی دیکھا ہے۔

ملزم کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ شخص نے ہاتھ پر دو زخم آنے کا بیان دیا تھا جبکہ فرانزک رپورٹ میں واضح بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو ہاتھ پر صرف ایک ہی زخم آیا۔ وکیل نے مزید کہا کہ شکایت کنندہ نے کیس واقعہ کے 17 گھنٹے بعد درج کروایا۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کنندہ نے متنازعہ بیانات دیے اور میرے موکل کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر موجود عینی شاہد کا بیان لیا جائے جس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ میرا موکل واقعہ کے وقت گھر پر موجود تھا اور سو رہا تھا۔ تاہم عدالت نے وکیل کی استدعا کو مسترد کر دیا۔