رمضان کو دن 12بج کر 18منٹ پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا

کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ،بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت باآسانی معلوم کی جاسکے گی ،ماہر فلکیات

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

رمضان کو دن 12بج کر 18منٹ پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سعودی ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھری نے کہاہے کہ 12 رمضان بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی ا?جائے گا جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات نے بتایاکہ 28مئی کو دوپہر 12بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے اوپر ہو گا ۔ یہ منظر امسال کا پہلا منظر ہو گا جس سے بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت باآسانی معلوم کی جاسکتی ہے ۔ زمانہ قدیم میں اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کیاکرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :