سینیٹر سحر کامران کا فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا خیر مقدم

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

سینیٹر سحر کامران کا فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے آئینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سینیٹر سحر کامران نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں ’’فاٹا‘‘ کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔جمعہ کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے فاٹا کے خیبر پتخونخوا کے ساتھ انضمام کو تاریخی دن قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو فرنٹیئر کرائم ریگولیشن قوانین کے تحت سخت مسائل کا سامنا تھا اور وہ بنیادی ، معاشی ،سیاسی اور اقتصادی حقوق سے محروم تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے فاٹا میں ترقی اور انصاف کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور فاٹا کے لوگوں کو پاکستان کے دیگر علاقوں کے عوام کے برابر آئینی حقوق حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے 2011ء میں ایف سی آر میں ترامیم کے ذریعے وسیع تر سیاسی اصلاحات پیکیج پر دستخط کئے۔ جس کے نتیجے میں یہ آج مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔