رئوف طاہر نے مولانا ظفرعلی خاں ٹرسٹ کے سیکرٹری کا عہدہ سنبھال لیا

جمعہ 25 مئی 2018 15:50

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) مولانا ظفرعلی خاں ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز نے ممتاز دانشور،کالم نویس اور تجزیہ نگار رئوف طاہر کو بورڈ کا سیکرٹری مقرر کردیا، ٹرسٹ بورڈ کے اراکین اور ٹرسٹ سے متعلقہ حلقوں نے رئوف طاہر کی تقرری کو سراہا ہے اور توقع کی ہے کہ ان جیسی ہمہ جہت شخصیت کی تقرری کے بعد ٹرسٹ کی علمی وصحافتی اور قومی سرگرمیوں میں وسعت پیدا ہوگی، رئوف طاہر اپنے صحافتی کیریئر کے دوران مختلف قومی اخبارات میں اہم ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ حکومت پنجاب کے میڈیا کنسلٹنٹ، پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزاور سعودی عرب میں بھی ایک بڑے میڈیا ہائوس سے وابستہ رہے ہیں، صحافتی خدمات پر صدرپاکستان نے بھی انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔