29 سالہ پاکستانی خاتون دبئی میں عصمت فروشی کےالزام میں گرفتار
12 افراد نے مجھ سے اجتماعی زیادتی کی اور عصمت فروشی پر مجبور کیا۔ خاتون کا بیان
سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 15:01
(جاری ہے)
سارجنٹ نے مزید بتایا کہ خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے پاکستانی باس سے متعلق بھی اعتراف کیا، جس نے اسے عصمت فروشی کے کاروبار میں استعمال کیا اور اسے آج صبح فلیٹ پر چھوڑ دیا۔
جہاں 29 سالہ خاتون نے ایک پاکستانی مرد اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ زنا کیا۔ لیکن اس سب کے پاس پیسے نہ ملنے پر خاتون نے پولیس اسٹیشن کا رُخ کیا اور زیادتی کا نشانہ بننے کی کہانی گھڑی۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان تینوں افراد کو کھوج لگایا تو ہمیں پاکستانی شخص سے متعلق کچھ معلومات موصول ہوئیں جس پر ہم نے اس کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ گرفتاری پر مذکورہ شخص نے خاتون کے ساتھ رضامندی کے تحت زنا کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے پاکستانی شخص کی نشاندہی پر اس کے دیگر دو دوستوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ زیر حراست افراد میں سے ایک ملزم نے پولیس کے سامنے خاکروب سے فلیٹ کرائے پر لینے اور خاتون کو وہاں ملنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ خاتون کو 600 درہم کے عوض میرے پاس لایا گیا تھا۔ تاہم میں نے اور میرے دوستوں نے رقم ادا نہیں کی اور اس کے لیے ایک ٹیکسی بُک کروادی۔ خاتون نے ملزمان کی نشاندہی کر لی۔ تفتیش کے دوران تینوں ملزمان نے خاتون کے ساتھ رضامندی سے زنا کرنے کا اعتراف کیا۔ عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ 21 جون کو سنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.