بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے پرویز مشرف کو بھارت کے لیے بہترین قرار دے دیا

پاکستان کے تمام فوجی آمروں میں جنرل (ر) پرویزمشرف بھارت کیلئے بہترین رہے،نائن الیون کے بعد پرویز مشرف امریکی دباؤ میں آ گئے تھے، پسندیدہ پاکستانی رہنما بےنظیر بھٹو تھیں۔وہ قتل ہوئیں تو بہت دکھ ہوا،بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کے انکشافات

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 14:56

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے پرویز مشرف کو بھارت کے لیے بہترین ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2018ء) پاکستان کے تمام فوجی آمروں میں جنرل (ر) پرویزمشرف بھارت کیلئے بہترین رہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام فوجی آمروں میں جنرل (ر) پرویزمشرف بھارت کیلئے بہترین رہے۔انہوں نے ایوب خان اور ضیاءالحق سے موازنہ کرتے ہوئے اے ایس دولت نے حریت کانفرس کو متحد نہ کرنے کی کوششوں پر پرویز مشرف کو بھارت کے لیے بہترین اور موزوں قرار دے دیا۔

اور کہا کہ میرا پرویز مشرف کو پسند کرنا کشمیر کے تناظر میں ہے۔میں نے 25 سال کے دوران تنازع کشمیر پر پرویز مشرف سے زیادہ مثبت اور مناسب کوئی اور پاکستانی رہنما نہیں دیکھا۔انہوں نے با رہا کہا تھا کہ جو کشمیریوں کو قبول ہو گا وہ ہمیں قبول ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ اچھی بات تھی ہمیں اس پر کام کرنا اور آگے بڑھنا چاہئیے۔لیکن ہم پیچھے ہٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پرویز مشرف امریکی دباؤ میں آ گئے تھے۔

لیکن انہوں نے علحیدگی پسندوں کو غیر موثر ہو جانے کے لیے کہہ دیا تھا۔اور کہا کہ اگر ان کے سیاسی عزائم ہیں تو پھر وہ انتخابات لڑیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان حریت رہنماؤں کو یکجا کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔لیکن پرویز مشرف نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔سید علی رکاوٹ بنے تو پریز مشرف نے انہیں رستے سے ہٹ جانے کے لیے کہا۔پرویز مشرف یقینا دور بین تھے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک جنرل، آرمی چیف اور صدر کے طور پر پرویز مشرف کو بس اتنا ہی جانتا ہوں۔جتنا امریکی کہتے ہیں کہ وہ ایک وہسکی پینے والا اچھا انسان اور انگریزی میں بات کرتا ہے۔اس کے ساتھ معاملات طے کیے جا سکتے ہیں۔اے ایس دولت کے مطابق ان کی پسندیدہ پاکستانی رہنما بےنظیر بھٹو تھیں۔وہ قتل ہوئیں تو بہت دکھ ہوا۔سیاست میں ان کا مستقبل تھا۔