Live Updates

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا

فاٹا انضمام بل کی حمایت میں 71ووٹ جب کہ مخالفت میں 5ووٹ آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 14:19

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2018ء) فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی اکتسیویں آئینی ترمیم منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا۔جس کے بعد ان فاٹا کے عوام بھی اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاٹا انضمام بل کی حمایت میں 71ووٹ جب کہ مخالفت میں 5ووٹ آئے۔عثمان کاکٹر سینیٹر اعظم موسی خیل گل بشرہ عابدہ عظیم سردار محمد شفیق ترین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج فاٹا کے عوام اور وفاق پاکستان کے لئے خوشی کا دن ہے۔ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بل کی منظوری کے بعد اب فاٹا میں صوبائی قوانین کا اطلاق ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بل کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نشستوں کی تعداد 48 سے بڑھ کر 55 ہو جائے گی۔2018کے انتخابات میں فاٹا سےمنتخب ہونے والےقومی اسمبلی کےممبران پراس کااطلاق نہیں ہوگا۔فاٹاسے موجودہ ممبران سینیٹ پراس کا فوری اطلاق نہیں ہوگا ۔فاٹا کے سینیٹ کےموجودہ ممبران اپنی مدت کی تکمیل تک سینیٹ کے ممبررہیں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں 145ہو جائیں گے،خیبرپختوانخواسمبلی میں فاٹا کے علاقوں سے 16،خواتین کی4اوراقلیتوں کی1نشست ہو گی ۔

۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا۔ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی گئی تھی۔ ترمیم وزیر قانون محمود بشیر ورک نے ایوان میں پیش کی تھی۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر عمران خان قومی امسبلی سے اظہار خیال کرنے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا قوانین پرنظرثانی کیلئے کمیٹی بنائی جائے،فاٹا کوصوبہ بنانے کا آئیڈیا درست نہیں تھا،پارلیمنٹ میں کافی تلخی رہی،دھاندلی کیخلاف دھرنادینا پڑا، ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں،میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات