رواں سال لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی1300سے زائد خلاف ورزیاں ،ْ30شہری شہید

جمعہ 25 مئی 2018 13:50

رواں سال لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی1300سے زائد خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) رواں سال اب تک لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر 1300سے زائد خلاف ورزیوں میں30سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے گائوں کھنور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی جارحیت کی بھینٹ چڑھ گئے ،ْ اس خاندان کے دو افراد شدید زخمی ہیں۔بھارتی مارٹر گولے نے گھر کا سارا سامان جلا ڈالا، زندہ بچ جانے والے مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی سیکیورٹی فورسز پاکستان اوربھارت کے درمیان 191 کلومیٹر پر محیط ورکنگ بائونڈری کی گزشتہ سال کے دوران مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ا ن دنوں سحری و افطاری کے اوقات میں بھی ہڑپال چار واہ شکر گڑھ چپراڑ اور اکھنور سیکٹرز میں واقع سویلین آبادی پر بھارتی فورسز وقفے وقفے سے گولہ باری کی جاتی ہے ،ْاس گولہ باری کے باعث اسکول بھی بند ہوچکا۔رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز ایک ہزار تین سو بار ایل اوسی اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزیاں کرچکی ہیں جن میں 30 سے زائد شہری جان سے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :