آپریشن ردالفساد ،ْ ایف سی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد

جمعہ 25 مئی 2018 13:36

آپریشن ردالفساد ،ْ ایف سی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فرنٹیئر کور نے دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

ایف سی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی مستونگ سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں کی گئی،ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔