نواز شریف نے جنرل اسد درانی کی لکھی گئی کتاب کے حوالے سے اہم مطالبہ کر دیا

جنرل اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے، اسد درانی کی کتاب کے مندرجات نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ڈسکس ہونے چاہییں،سابق وزیراعظم نواز شریف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 13:10

نواز شریف نے جنرل اسد درانی کی لکھی گئی کتاب کے حوالے سے اہم مطالبہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ء)  میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف و قائد ن لیگ نے بھی جنرل اسد درانی کی لکھی گئی کتاب پر اپنا رد عمل دے دیا۔آج صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیااسد درانی کی نئی آنے والی کتاب پر بھی سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس ہوگا؟ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے۔

اور اسد درانی کی کتاب کے مندرجات نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ڈسکس ہونے چاہییں۔ نواز شریف نے اس متعلق مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قابل اعتبار قومی کمیشن بنایا جائے جو ان معاملات کو دیکھے۔ میڈیا اگر ڈرتا ہے توڈرے میں نہیں ڈرتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دو تین حکومتیں ایک وقت نہیں چل سکتیں۔یاد رہے کہ آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان نے مل کر ایک کتاب تحریر کی ہے۔

اس کتاب کا نام ’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ ہے۔اور اس کتاب کو جنرل اسد درانی اور بھارتی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے مل کر تحریر کیا ہے۔اس کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔اس کتاب میں کشمیر میں بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری،،نواز شریف،، حافظ محمد سعید سمیت دیگر موضوعات پر بھی بات کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس کتاب میں پاکستان اور بھارت کے مابین مذکرات کی بحالی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھی اس کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے گئے جس پر آج نواز شریف نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے۔اور اسد درانی کی کتاب کے مندرجات نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں ڈسکس ہونے چاہییں۔