ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی

جمعہ 25 مئی 2018 13:25

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم کے پہلے روز کی کمائی ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے ہدایتکار امجد خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی گجرات میں کی گئی ہے اور فلم کے لئے 2سال تحقیق کی گئی اور فلم میں ملالہ کا گھر، سکول، فرنیچر، کمپوٹر، گھریلو سامان، سکول یونیفارم اور بیگ دوبارہ تخلیق کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی جوبچیوں کی تعلیم کے مقصد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ فلم میں چائلڈ آرٹسٹ ریم شیخ ملالہ کا کردار ادا کریں گی۔