Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نے جہا نگیر ترین پر بڑا الزام عائد کر دیا

جہانگیرترین پارٹی کے اندر اختلافات اور تقسیم کے ذمہ دار ہیں، پی ٹی آئی رہنما حامد خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 12:52

پی ٹی آئی رہنما نے جہا نگیر ترین پر بڑا الزام عائد کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد نے جہانگیر ترین پر بڑا الزام عائد کر دیا۔حامد خان نے جہانگیر ترین کو پارٹی کے اندر اختلافات اور تقسیم کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےرہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی لڑائی کی گونج ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی سیاسی تنازع ہے۔ شاہ محمود قرشی ایک قومی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ ایک بڑے مستحکم سیاست دان ہیں جب کہ دوسری طرف جہانگیر ترین تو اس کے شمار میں نہیں آتے وہ بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

حامد خان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی بہت مروت والے آدمی ہیں۔

انہوں نے کبھی جہانگیر ترین کے سامنے ان پر اعتراض نہیں کیا۔حالانکہ اعتراض کرنا شاہ حمود قریشی کا حق بنتا ہے۔حامد کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیرترین پارٹی کے اندر اختلافات اور تقسیم کے ذمہ دار ہیں ۔ جہانگیر ترین نے یہ غلط تاثر دیتے ہیں کہ عمران خان کے بعد پارٹی میں وہ اہم ہیں جو کہ حقیقت نہیں ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی تھی۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے گئے پارٹی رہنما رائے حسن نواز کی اجلاس میں موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک نااہل قرار دیے گئے شخص کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بھیٹنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے۔ جس پر جہانگیر ترین نے مداخلت کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا اشارہ ان کی طرف تھا۔ اسی بات پر اجلاس میں دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مداخلت کی اور آئندہ رائے حسن نواز کو کوئی بھی پارٹی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی اور انہیں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کی پیش کش کی۔ اور کہا کہ اگر پارٹی ابھی فیصلہ کرے تو وہ گھر چلے جائیں گے ، جس کے بعد نہ تو آئندہ پارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کریں گے نہ ہی اس کی فیصلہ سازی میں کوئی مداخلت کریں گے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات