بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبہ اور عوام کو ریلیف ملے گا‘عارف قاسم

صنعتی شعبہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میںمزید کمی ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر کی جائے ،مہنگی بجلی مہنگی پیداوار کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے‘ سابق صدربورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ

جمعہ 25 مئی 2018 13:00

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی شعبہ اور عوام کو ریلیف ملے گا‘عارف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) )تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 62پیسے فی یونٹ کمی کے اعلان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوںمیں مزید کمی کی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے نہیں بلکہ مستقبل بنیادوں پر کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ اورعوام کواس کا حقیقی ریلیف مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداوار ی لاگت بڑھنے سے مہنگی پیداوار کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث برآمدات میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اس لیے سستی بجلی کے حصول کیلئے پرائیویٹ پاور پلانٹ پر انحصار کم کیا جائے اور پن بجلی منصوبے شروع کیے جائیں کیونکہ تھرمل بجلی مہنگی جبکہ ہائیڈل بجلی سستی اور عوام اور صنعتکاروں کے مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

اس لیے سستی بجلی کے لیے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔