قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی

جمعہ 25 مئی 2018 12:44

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نسیمہ حفیظ پانیزئی کی کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوا تو اجلاس کی صدر نشیں آسیہ ناصر نے گنتی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

گنتی کرنے پر ارکان کی مطلوبہ تعداد نے ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :