قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 12:44

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کیا ..
اسلام آباد۔ 25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے باعث کچھ دیر کے لئے معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں حاجی غلام احمد بلور جیسے ہی نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرنے لگے اس دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی نسیمہ حفیظ پانیزئی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ گنتی کرنے پر ارکان کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کورم پورا ہونے تک معطل کردیا۔