ہما علی کی جانب سے مستحق اور نادار لوگوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

جمعہ 25 مئی 2018 12:20

ہما علی کی جانب سے مستحق اور نادار لوگوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اداکارہ ہما علی نے اپنی رہائشگاہ پر مستحق اور نادار لوگوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہما علی نے اپنی رہائشگاہ سبزہ زار میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا جس میں مستحق اور نادار لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس حوالے سے ہما علی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران افطاری کروانا باعث ثواب ہے ، اس ماہ اسٹیج ڈراموں میں حصہ نہیں لیتی اور میری کوشش ہوتی ہے کہ رمضان المبارک میں نیکیاں سمیٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دوں۔

متعلقہ عنوان :