ماہ صیام کی بابرکت سعاعتوں سے ہمیں بھرپوراستفادہ کرناچاہئے

روزہ داروں پر مہنگائی ظلم کے ذمہ دار حکومت اورعوامی نمائندے ہیں ، مولانامحمدالطاف بٹ

جمعہ 25 مئی 2018 12:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانا محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ ماہ صیام کی بابرکت سعاعتوں سے ہمیں بھرپوراستفادہ کرناچاہئے ،اس مبارک مہینہ میں ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اوراللہ کی خوشنودی کیلئے دن رات اللہ کے حضور سربسجود ہوناچاہئے ، آزادکشمیر اسمبلی کے حکومتی واپوزیشن اراکین ایک کھرب بجٹ کے پیچھے پڑ گئے انہیں کیامعلوم اس مبارک مہینے میں اللہ کی طرف سے ملنے والے انعامات کئی کھربوں سے بھی اوپرہیں عوامی نمائندے اللہ کی رضا کی خاطر آزاد کشمیرکے بازاروں کابھی حال جانے ،ْ سیاسی ایڈمنسٹریٹر تصویر کشی کیلئے بازاروں میں ریٹ لسٹیں چیک کرتے ہیں عملاً مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لیتا ، روزہ داروں پر ہونیوالے اس مہنگائی کے ظلم کے ذمہ دار حکومت اورعوامی نمائندے ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ ہمیں حقوق اللہ اورحقوق العباد کوپوراکرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور یخ بستہ اسمبلی کی عمارت سے اظہارخیال کرنے والے قائدایوان و تمام ممبران اسمبلی حکومت واپوزیشن کواللہ توفیق دے کہ وہ رعایا کاخیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :