کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دھماکہ

دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مئی 2018 12:16

کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دھماکہ
کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2018ء) : کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں دھماکہ ہوا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکہ کینیڈا کے شہر میسی ساگا میں ہوا، بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق بم دھماکہ ایک پلازے میں موجود ریسٹورنٹ میں ہوا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان نے بمبئی بھیل ریستورنٹ میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا ، دھماکے میں قریباً 15 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیکل سینٹر کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ریسٹورنٹ میں بم نصب کرنے والے دو نوجوانوں کی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں، دونوں نوجوان نے زپر جیکٹس پہنچ رکھی تھیں اور ان کی عمریں 20 سے 22 سال معلوم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نوجوان کے ہاتھ میں بیگ نما چیز دیکھی گئی۔ دھماکے کے بعد ہی پلازے سے ملحقہ سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ یہ علاقہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے 32 کلومیٹ کے فاصلے پر ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا جب میں نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی حاصل کی گئی تصاویر کو ٹویٹر پر شئیر بھی کیا۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ علاقہ کو کلئیر قرار دینے کے لیے پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ریسٹورنٹ میں ہوئے دھماکے کے بعد متصل عمارتوں اور علاقہ مکینوں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔