Live Updates

فوزیہ قصوری نے پی ایس پی جوائن کرنے کی وجوہات بتا دیں

پی ایس پی کی لیڈ ر شپ مڈل کلاس ہے اور یہ ایک مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے ، تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر پی ایس پی جوائن کرنے والی فوزیہ قصوری کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 11:45

فوزیہ قصوری نے پی ایس پی جوائن کرنے کی وجوہات بتا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پی ایس پی جوائن کرنے والی خاتون رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان سر زمین مڈل کلاس لوگوں کی جماعت ہے۔اور یہ ایک نئی جماعت ہے۔پی ایس پی اقتدار میں نہیں ہے اور نہیں معلوم کے مستقبل میں بھی ان کو اقتدار ملے گا یا نہیں۔لیکن مصطفی کمال تو خود اقتدار چھوڑ کر آئے ہیں۔

جب مصطفی کو کو ایم کیو ایم کی حقیت کا علم ہوا تو انہوں نے اس پارٹی وک خیر آباد کہہ دیا تو یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنے اہل خانہ کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا دیا تھا۔پروگرام کے اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر مستقبل میں اگر الیکشن کے بعد پی ایس پی اور تحریک انصاف میں اتحاد ہو گیا تو آپ کی پوزیشن کیا ہو گی۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے پوئے فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مجھے کسی اتحاد سے اختلاف نہیں رہا۔

میں سمجھتی ہوں کہ سیاست میں لحاظ ہونا چاہئیے۔اگر آپ میرا ماضی دیکھیں تو میں نے تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے بھی کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا۔فوزیہ قصوری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں تحریک انصاف سے استعفی دیا تو عمران خان تو کیا پارٹی کے کسی بھی رہنما نے مجھے فون نہیں کیا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

فوزیہ قصوری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ میں نے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں فوزیہ قصوری نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو بھیجے گئے استعفے کی تصویر بھی شئیر کی۔اپنے استعفے میں فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا یہ استعفیٰ آپ کے لیے کوئی حیران کُن بات نہیں ہو گی۔ سیاسی کیرئیر بنانے اور مجھے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر میں آپ کی بے حد مشکور ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات