فلم’’ سنجو‘‘ 29جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں انوشکا شرما، پاریش راول، منیشیا کوئرالہ اور دیامرزا اہم کرداراداکررہے ہیں

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

فلم’’ سنجو‘‘ 29جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ کے مشہور ومعروف اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سنجے دت پر بننے والے فلم سنجو میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے فلم میں دوسراکردار پسند آنے کی وجہ سے اس کردار سے معذرت کرلی تھی۔بالی وڈ مسٹرپرفیکشنسٹ نے بتایا فلم سنجو کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی ان کے پاس فلم سنجو کا اسکرپٹ لے کر آئے تھے اور انھیں سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار نبھانے کی پیشکش کی تھی تاہم اداکار نے بتایا انھیں فلم میں سنجو، یعنی سنجے دت کا کردار بہت پسند آیا تھا اور یہ کردار ان کے دل کو بھاگیاتھا اور انھوں یہ کردارادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی ڈائریکٹر سے کیا مگر ہیرانی نے ان کیلیے سنیل دت کا کردار ہی رکھاتھا۔

(جاری ہے)

عامرخان نے بتایا سنجو فلم باپ بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے اس میں سنجے کا کردار ناقابل یقین ہے اور انھوں نے فلم کے ہدایت کار سے کہا وہ اس فلم میں سوائے سنجوکے کردارکے کوئی دوسرا کردار نہیں کریں گے۔ مگر یہ کردار رنبیر کپور ادا کررہے تھیاور وہ اپنی خواہش پوری نہیں کرسکے۔ عامر جو کہ فلم نگری میں 30 سال گزار چکے ہیں کہا رنبیر کپور بہت اچھے اداکار ہیں اور انھیں یقین ہے کہ اس فلم میں رنبیر کپور نے بہت اچھی اداکاری کی ہوگی۔پچاس سال سے زائد عمر کے فنکارکاکہناتھا کہ انھیں اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔فلم سنجو 29جون کو ریلیز کی جارہی ہے جس میں انوشکا شرما، پاریش راول، منیشیا کوئرالہ اور دیامرزا اہم کرداراداکررہے ہیں۔