بھارت، بنک کی غلطی سے چائے فروش 30 منٹ کے لئیکھرب پتی بن گیا

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بھارت میں متوسط طبقے کا چائے فروش دیکھتے ہی دیکھتے کھرب پتی بن گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق الٰہ آباد میں متوسط طبقے کے چائے فروش کو بینک سے میسج آیا کہ اس کے اکائونٹ میں 149 کھرب روپے جمع ہو گئے ہیں، میسج کو دیکھتے ہی چائے فروش خوشی سے بے حال ہو گیا تاہم آدھ گھنٹے بعد بینک والوں نے اپنی غلطی کو درست کرتے ہوئے اس کے کھاتے سے رقم منتقل کرلی اور چائے فروش کو دوبارہ مسیج آیا کہ اس کے کھاتے میں صرف 1789 روپے ہیں۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :