سعودی عرب، وزٹ ویزے پر آئی غیرملکی خواتین کیلئے اہم خبر

انٹر نیشنل لائسنس پر گاڑی چلا نے کی اجازت

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

سعودی عرب، وزٹ ویزے پر آئی غیرملکی خواتین کیلئے اہم خبر
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) مملکت میں وزٹ ویزے پر آئی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین مملکت میں اسی لائسنس پر گاڑی چلا سکتی ہیں۔ سعودی اخبار مملکت میں 10 شوال سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیئے جانے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے خواتین کے لئے بھی وہی قوانین ہیں جو مردوں کے لئے مقرر ہیں۔

(جاری ہے)

مقیم غیر ملکی خواتین جن کے پاس ایسا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ہو جو مملکت کے ادارے ٹریفک کے لئے قابل قبول ہو انہیں چاہئے کہ وہ مملکت کے قوانین کے مطابق سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر یں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جن کے پاس امریکی ، یورپی اور خلیجی ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو انہیں سعودی لائسنس تبدیل کرانے میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہو گی۔جن کے پاس کسی قسم کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں انہیں باقاعدہ ٹریننگ سکول سے تربیت لینا ہوگی۔ نئے قانوں کے مطابق اب مملکت میں وز ٹ ویزے پر آنے والی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین اپنے لائسنس پر گاڑی چلا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :