نواز شریف کی عدالت کے باہر مریم نواز سے متعلق جذباتی گفتگو، معروف صحافی نے کھری کھری سنا دیں

عدالتوں میں پیش ہونے والی ہزاروں خواتین بھی کسی کی بیٹیاں ہیں، چھوٹے چھوٹے بچوں کےساتھ عدالتوں کے چکر کاٹنے والی بے نظیر بھی کسی کی بیٹی تھی، معروف صحافی افتخار احمد کی دوران پروگرام گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 11:27

نواز شریف کی عدالت کے باہر مریم نواز سے متعلق جذباتی گفتگو، معروف صحافی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2018ء) :معروف صحافی افتخار احمد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اپنی بیٹی کے عدالت پیش ہونے پر جذباتی گفتگو کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔کیا عدالتوں میں پیش ہونے والی پاکستان کی ہزاروں خواتین کسی کی بیٹیاں نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی افتخار احمد کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی سے متعلق جن جذبات کا اظہار کیا ہے تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

لیکن کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ میاں نواز شریف کو وہ بیٹیاں نظر نہیں آتی جو عدالتوں کے باہر دھکے کھا رہی ہیں اور اپنے لیے انصاف کے حصول کی خاطر قانون کے کٹہرے میں پیش ہوتی ہیں۔افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی کا مقدمہ تو یہ ہے کہ ان سے فلیٹوں سے متعلق پوچھا جا رہا ہے کہ اس کے پیسے کہاں سے آئے۔

(جاری ہے)

لیکن عام عورتوں کے تو کیس بھی اس سے مختلف ہوتے ہیں ۔

اور جب ایک عام عورت قانون کے کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے تو اس سے بہت نا زیبا سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں۔تو وہ بھی تو کسی کی بیٹیاں ہیں۔کیا بینظیر کسی کی بیٹی نہیں تھی؟ کیا وہ کسی کی بیٹی نہیں تھی۔جو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر عدالتوں کے چکر لگاتی تھی،افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا یہ کہنا ہے کہ آپ کو یہ سودا مہنگا پڑے گا کافی عجیب لگتا ہے۔

نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہئیے تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز کا بیان قلمبند کرنے کے لیے کٹہرے میں بلائے جانے پر نواز شریف برہم ہو گئے تھے۔نواز شریف نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے یہ روایت قائم کی ان کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: