Live Updates

عمران خان کا قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے نہ ہونے پر طنز؛ سعد رفیق نے بھی دل کے بھڑاس نکال لی

ہم جانتے ہیں کہ ایمپائر ایمپائر کی آوازیں کون لگاتا تھا۔ٹی وی کے ٹاک شوزمیں تماچے مارے جاتے ہیں، آپ نے اسمبلی سے استعفیٰ دیئے لیکن گالیاں کھانے کے باوجود آپ کے استعفیٰ واپس لوٹائے گئے، ن لیگی رہنما سعد رفیق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 مئی 2018 11:13

عمران خان کا قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے نہ  ہونے پر طنز؛ سعد رفیق نے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ء) معروف اینکر کامران شاہد کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فاٹا بل پیش ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی پیش ہوئے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔لیکن وہ ن لیگی رہنما جو عمران خان کو شرم و حیا دلایا کرتے وہ قومی اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔

کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان تو اسمبلی گئے لیکن ان کے دو بڑے سیاسی مخالف میاں محمد نواز شریف اور خواجہ آصف موجود نہیں تھے۔اس موقع پر عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم کامیاب ہوئے اور ایک کرپٹ وزیراعظم منی لانڈرنگ پر مجرم ٹھہرایا گیا، یہاں ایک رکن نے بیٹھ کر مجھ کو کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے اور آج میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ رکن یہاں نہیں ہے،ملک کے وزیراعظم کا نام پاناما پیپر میں آیا، یہ پوچھناکہ آپ کا پیسا کہاں سے آیا اور کیسے باہر گیا ، اس میں کیا غلط تھا ہمارا امپائر اللہ ہے، ہم صرف اللہ کو امپائر مانتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابہ کیا جھوٹا جھوٹا اور منافق کے نعرے بھی لگائے گئے تا ہم ا س کے بعد ن لیگی وزیر نے بھی عمران خان پر دل کھول کر بھڑاس نکالی پارلیمنٹ کو چور کہا گیا، پی ٹی وی پر حملہ کرایا گیا، عمران خان باآواز بلد طاہر القادری کو مبارکبادپیش کرتے رہے، جو نفرت کے بیج آپ نے بوئے وہ آج درخت بن گئے ، ہر شخص کو بغیر ثبوت کے آپ نے چور قرار دے دیا۔سعد رفیق نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایمپائر ایمپائر کی آوازیں کون لگاتا تھا۔ٹی وی کے ٹاک شوزمیں تماچے مارے جاتے ہیں۔ آپ نے اسمبلی سے استعفیٰ دیئے لیکن گالیاں کھانے کے باوجود آپ کے استعفیٰ واپس لوٹائے گئے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات