Live Updates

عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 25 مئی 2018 10:31

عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں، ..
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل ایک نہ ایک دن حتمی انجام تک پہنچنا ہے اور کوئی قانون ٹرائل کو نہیں روک سکتا۔ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، آج یا 6 ماہ بعد لیکن مشرف ٹرائل انجام تک پہنچے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شَٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے تاہم اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے، یہ سنگین غداری کیس ہے جب کہ ایک وزیراعظم 70،70 پیشیاں بھگت رہا ہے اور ڈکٹیٹر مفرور ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف مُکے دکھاتا تھا اور کہتا تھا یہ ہے طاقت، انہوں نے 12 مئی 2007 کو اسلام آباد جلسے میں کراچی میں آزمائی گئی طاقت کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ آئے تو آخر میں مُکا لہرایا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہاں گیا وہ مُکا، بزدلی سے جو باہر بیٹھا ہے بہتر ہے وہ مُکا اپنے منہ پر مارتا۔چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا لفظ استعمال کیا، جس کو لعنت بھیج رہے ہیں، جس سے پورا فائدہ اٹھایا اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں "تھوک کر چاٹ" رہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پارلیمان سے متعلق اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دیں گے۔نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمنٹ میں جائیں گے، کافی عرصے بعد عمران خان کے پارلیمنٹ آنے پر نواز شریف نے کہا کہ وہ تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے ہیں آج اسی تھوک کو چاٹ رہے ہیں، دیکھ لیں تھوک کر چاٹنا غیر پارلیمانی الفاظ تو نہیں ؟ نواز شریف نے کہا کہ پرویز مشرف کو وطن واپس تحریک انصاف میں لانے کے لئے لایا جا سکتا ہے ، نواز شریف فاٹا انضمام پر حکومتی اتحادیوں کے ناراض ہونے سے متعلق سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ بات ہو رہی ہے اسی کو جاری رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات