ایون فیلڈ ریفرنس کیس:

مریم نواز کا احتساب عدالت میں مسلسل دوسرے روز بیان قلمبند

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 25 مئی 2018 10:31

ایون فیلڈ ریفرنس کیس:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل دوسرے روز اپنا بیان قلمبند کرا رہی ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں جب کہ نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مریم نواز نے روسٹرم پر آکر اپنے بیان میں کہا لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں، نیلسن اور نیسکول کے بینیفشل مالک بھی حسین نواز تھے، ان دونوں کمپنیوں کا ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے ٹرسٹی بنایا گیا، یہ حقیقت ہے میرے دادا میاں شریف پورے خاندان کی کفالت کرتے تھے، دادا خاندان کے اخراجات اٹھاتے، سب کو ماہانہ جیب خرچ بھی دیتے تھے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے جے آئی ٹی میں دونوں ڈیکلیریشن پیش کیے، دونوں ڈیکلیریشن نوٹری پبلک سے تصدیق شُدہ تھے، واجد ضیا نے جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت بیان دیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران مریم نواز نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات میں سے 46 کے جواب تحریری شکل میں پڑھ کر سنائے تھے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات کے جواب دے چکے ہیں، مریم نواز کے جواب مکمل ہونے کے بعد ریفرنس میں نامزد تیسرے ملزم کیپٹن (ر) محمد صفدر سوالات کے جواب دیں گے۔