نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن اور حکومت نے 3,3 نا م دیئے، ڈاکٹر مصدق ملک

ابھی تک کسی نام کا اتفاق نہیں ہو سکا،تفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جا ئے گا ،ترجمان وزیراعظم

جمعرات 24 مئی 2018 23:50

نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن اور حکومت نے 3,3 نا م دیئے، ڈاکٹر مصدق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن اور حکومت نے 3,3 نا م دیئے۔ ابھی تک کسی نام کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جا ئے گا ۔وزیراعظم کی خواہش ہے کہ معاملہ آپس مددیں مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کی فتح اسی میں ہے کہ 31 مئی تک نام سامنے آ جائے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے 3,3 نام دیئے ہیں ۔

ابھی تک کسی نام کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی بھی اگر کسی نام پر اتفاق نہیں ہو پاتا تو نگران وزیراعظم کے انتخاب کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے دیئے گئے کل 6 ناموں کو بدل بھی سکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے الیکشن کمیشن ایک ایسے شخص کا انتخاب کریں جو اپوزیشن اور حکومت کے مجوزہ فہرست میں ہی نہ ہو۔