ملتان کے علاقے نواب پور میں کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی. تین دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات اور اعلی افسران تھے

جمعرات 24 مئی 2018 23:50

ملتان کے علاقے نواب پور میں کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی. تین ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ملتان کے علاقے نواب پور میں کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی. تین دہشتگرد گرفتار، گرفتار دیشتگردوں سے ہینڈ گرنیڈ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات اور اعلی افسران تھی. تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے ملتان کے علاقہ نواب پور میں کارروائی کرتے ہوئے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعا ت ملنے پر ملتان کے علاقے نواب پور میں کارروائی کی جس میں 3 مبینہ دہشتگرد مزمل، اکرم اور عبدالماجد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم،بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔