جان لے لو مگر بیگ نہیں دونگا۔ شہری کا لٹیرے کو جواب

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 مئی 2018 23:27

جان لے لو مگر بیگ نہیں دونگا۔ شہری کا لٹیرے کو جواب

اگر کوئی زندگی یا قیمتی اشیاء  میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہے تو زیادہ تر لوگ دل پر پتھر رکھ کر زندگی کا انتخاب کرتے ہیں اور اپنی قیمتی اشیاء سے دستبردار ہوجاتے ہیں لیکن مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے پسندیدہ بیگ سے الگ ہونے  سے انکار کر دیا۔
21 مئی کو جیراڈ کلوٹنگ مشی گن کے ہالینڈ ٹاؤن شپ میں موجود تھا جب ایک نقاب پوش ڈاکو نے  اس کے قیمتی بیگ کا مطالبہ کیا۔

لیکن یہ کوئی عام بیگ نہیں تھا۔ لوئی ویٹن کے اس بیگ کی قیمت  1700 ڈالرہے اور یہ جیراڈ کا پسندیدہ بیگ بھی ہے۔ جیراڈ نے اسے  بچت کر کے خریدا  ہے۔ جیراڈ کو یہ اتنا محبوب ہے  کہ اس سے زندگی کی دھمکی ملنے پر  بھی یہ بیگ ڈاکو کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔جیراڈ نے ڈاکو کو بھی بتایا کہ اس نے کتنی مشقت سے یہ بیگ خریدا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکو جیراڈ کی تقریر سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوا اور اس نے جیراڈ کو خبردار کرنے کےلیے ہوائی فائر کر دیا۔

  جیراڈ اس فائر سے خوفزدہ نہیں ہوا اس پر ڈاکو نے دوسرا فائر کر دیا۔ دوسرا فائر سن کر جیراڈ بھاگ نکلا۔ اس پر جیراڈ نے تیسرا فائر سنا، جیراڈ کو لگا کہ تیسرا فائر اسے لگے گا، اس کے بعد اس نے مزید فائر کی آوازیں سنی لیکن ڈاکو جیراڈ کو چھوڑ کر بھاگ چکا تھا۔ جیراڈ نے پولیس کو کال کی، اس کے بعد ڈاکو کو پکڑنا زیادہ مشکل نہیں رہا۔ 21سالہ ڈاکو پر مسلح ڈکیتی، اسلحے کی چوری اور دیگرکئی جرائم میں مقدمہ درج کیا  گیا ہے۔جہاں تک جیراڈ کا سوال ہے تو وہ اپنے زندہ ہونے اور اپنے بیگ کے ساتھ ہونے پر بہت خوش ہے۔

متعلقہ عنوان :