Live Updates

نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نواب آف بہاولپور صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول عباسی بھی موجودتھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پران کا خیر مقدم کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات