لارڈ ٹیسٹ ،شاہینوں نے انگلش ٹیم کے ”پر “ کتر دیئے
لارڈز ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 1وکٹ کے نقصان پر 50رنز بنا لیے
محمد علی جمعرات 24 مئی 2018 22:48
(جاری ہے)
پہلی وکٹ گرنے کے بعد الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 21 رنز بنائے جس کے بعد جو روٹ 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔
ڈیوڈ ملان بھی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بناکر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں حسن علی کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی ٹیم کا اس وقت سکور3وکٹوں پر 43 رنز تھا ۔اس کے بعد ایلسٹر کک اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کو سہارا دیتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 27 کے انفرادی سکور پر بیئرسٹو آﺅٹ ہوگئے۔بیئرسٹو کے بعد اگلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز ایلسٹر کک تھے جنہوں نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔آگے آنے والے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 184 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد عباس نے 4،4 جبکہ فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل جو روٹ کا کہنا تھا پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے سب بہت پرجوش ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں اور راحت علی کی جگہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 ءمیں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوروٹ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.