پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ،گولی لگنے سے شوہرزخمی

جمعرات 24 مئی 2018 23:33

پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ،گولی لگنے ..
چیچہ وطنی۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ،گولی لگنے سے مقتولہ کاشوہربھی شدیدزخمی ہوگیا,پولیس کے مطابق بوریوالہ کی رہائشی لڑکی مسرت نے ایک ماہ قبل ایک نوجوان سلطان سے پسند کی شادی کی تھی,مقتولہ اوراسکا شوہرکار میں اپنے گاؤں 175,نائن ایل جارہے تھے کہ بوریوالہ چوک میں مسرت نے اپنے موٹرسائیکل سواربھائیوں ارسلان اور عدنان کو دیکھ لیا جس پر دونوں جان بچانے کیلئے کار سے اتر کر کہیں چھپنے کی کوشش میں تھے کہ ملزمان نے اسی اثنا میں فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر مسرت موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا شوہر زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا,دونوں ملزم.فرار ہوگئی,پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے�

(جاری ہے)