لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں کے ججوں کودی گئی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعرات 24 مئی 2018 23:33

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں کے ججوں دی گئی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں پنجاب کے تمام سیشن ججوں کو سرکاری گاڑیوں سے محروم جوڈیشل افسروں کی تفصیلات بھی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے ایک مراسلہ پنجاب کی ماتحت اور خصوصی عدالتوں کے ججوں کو بھجوا دیا ہے جس میں گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں کو دی گئی سرکاری گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر اور ماڈل نمبر بتائے جائیں، مراسلہ کے مطابق سرکاری گاڑیاں حاصل کرنیوالے ماتحت عدالتوں کے ججوں کے نام اور سنیارٹی نمبر کا ریکارڈ بھی دیا جائے،سرکاری گاڑیوں سے محروم سول ججوں کے نام، سنیارٹی نمبر اور جائے تعیناتی بتائی جائے، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اہور سمیت تمام اضلاع کے سیشن ججوں کو ماتحت عدالتوں کے ججوں کی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھجوائی جائے۔