نوشہرہ ،دو مختلف حادثات میں پاک فضائیہ کا سابق افیسر سمیت دو افراد جابحق کو تین زخمی

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) نوشہرہ دو مختلف حادثات میں پاک فضائیہ کا سابق افیسر سمیت دو افراد جابحق کو تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رسالپور مین بازار پھاٹک میں تیزرفتار موٹرکار بے قابو ہوگئی موٹرسائکل سوار اور دو راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں پاک فضائیہ کے سابق سی وارئنٹ افیسر عبدالعزیزخان ہسپتال پہنچے ہی جابحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ میں دو راہگیر بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔نوشہرہ صوابی انٹرچینج کے دریا سندھ میں نہاتے ہوئی16 سالہ نوجوان افضل دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔ ریسکیو1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے نوشہرہ کے قریب کنڈ کے مقام سے ڈوب جانے والے نوجوان افضل کی نعیش نکال لی ۔ رسالپور پولیس کے مطابق حادثہ میں موٹرکار کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیاہے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر رسالپور پھاٹک کے مقام پر تیزرفتار موٹرکار نمبرRE-071نہایت تیزرفتاری سے بے قابو ہوکر موٹرسائکل پر چڑگی اور ساتھ ہی دو راہگیروں کو بھی کچل دیا حادثہ میں پاک فضائیہ کے سابق افیسر مسمی عبدالعزیزخان ولد عبدالغفور خان سکنہ ڈھیری کورونہ رسالپور شدید زخمی ہوگئے ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران جابحق ہوگئے۔

رسالپور پولیس نے موٹرکار کے ڈرائیور مسمی اقبال حمید ولد عبدالحمید سکنہ مردان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردیگی۔نوشہرہ :صوابی انٹرچینج کے دریا سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے لڑکے افضل کی لاش ریسکیو1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے نکال لی. ریسکیو1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر میر عالم خان نے ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں ٹیم کو روانہ کیا.ماہر غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کردیا. جس میں جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو نکال لیا.