نگران وزیراعظم کے لئے کسی چوتھے نام پر پیر تک اتفاق نہ ہوا تو معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

نگران وزیراعظم کے لئے کسی چوتھے نام پر پیر تک اتفاق نہ ہوا تو معاملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کے نام قبول نہیں کسی چوتھے نام پر پیر تک اتفاق نہ ہوا تو معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے حکومت نے جو تین نام دیئے ان پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں اور جو تین نام اپوزیشن نے دیئے ہیںوہ ہمیں قبول نہیں ہیں۔ میری رائے تھی کہ جمعہ تک اتفاق نہ ہو تو معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے مگر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پیر تک انتظار کر لیں پیر تک کسی چوتھے نام پر اتفاق ہو سکتا ہے اگر ایسا نہ ہوا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا۔۔