سوات،مینگورہ شہر میں کتے کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ، پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قبضے سے کتے کا گوشت اور چھری برآمد کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 23:17

سوات،مینگورہ شہر میں کتے کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ، پولیس نے ملزم ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) سوات ،مینگورہ شہر میں کتے کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ،سیدوشریف پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قبضے سے کتے کا گوشت اور چھری وغیرہ برآمد کرلی، ملزم نے اب تک بارہ کتوںکوذبح کرکے گوشت عوام پر فروخت کردیاہے ،ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان،تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ گلکدہ نمبر 1میں عادل نامی ملزم نے کتے کو ذبح کرکے اس کا گوشت تیارکرنے اور اس کو بازار میں فروخت کے لئے لے جانے والا ہی تھا کہ اس دوران وہاںپر رہائشی شخص نے اُس کودیکھ کر پولیس کو اطلاع مقامی شخص کے اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ سیدوشریف طارق خان نے بھاری تعدادمیں پولیس نفری کے ساتھ وہاں پر چھاپہ مارا اور ملزم کو ذبح شدہ کتے کے گوشت ،چھری اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان نے کہا کہ ملزم جس جگہ کتے کو ذبح کرکے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے فروخت کے لئے تیار کرہا تھا اُس وقت وہاں کے مقامی شخص نے اُس کو دیکھا کہ ایک شخص کتے کو ذبح کرکے اُس کو گوشت کو چمڑے سے الگ کررہا ہے تو اُنہوں نے فوری طورپر ہم کو اطلاع دی جس پر میں دیگر پولیس اہلکاروںکے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم کو چھری ،کتے کے گوشت سمیت گرفتارکرلیا اُنہوںنے کہا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے یہ گھناونا فعل کررہا ہے او ر اب تک اُنہوں نے بارہ تک کتوں کو ذ بح کرلیا ہے اور اُس کے گوشت کو مینگورہ شہرمیں فروخت کیا ہے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :