ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے،ثناء اللہ عباسی

سندھ حکومت کی طرف سے چائلڈ پرٹیکشن اور چائلڈ میرج ایکٹ مثبت اقدام ہیں،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 24 مئی 2018 23:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کی طرف سے چائلڈ پرٹیکشن اور چائلڈ میرج ایکٹ مثبت اقدام ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بچوں کے تحفظ سے تعلق قوانین پر عمدرآمد نہ ہونے کی وجوہات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ یشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ بچے قوم کامستقبل ہوتے ہیں، انہی سے قومیں بنتی ہیں،یہ پاکستان کا ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی ایشو ہے، بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی زمہ داری ہے،امریکہ میں اسکولوں تک میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،ریاست کو ان بچوں کی تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے،انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے چائلڈ پرٹیکشن اور چائلڈ میرج ایکٹ مثبت اقدام ہیں،سندھ حکومت قانون سازی کرے مگر ان قوانین پر عمدرآمد کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے،بحیثیت معاشرہ ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے قابل مذمت اقدامات ہو رہے ہیں،جب ہم اپنی خامیوں کو تسلیم کریں گے تو ہی مسائل کا حل نکلے گا،سی ٹی ڈی کے سربراہ سندھ میں بھکاری مافیا کے خلاف کارروائی کا سوال گول کر گئے اور کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف پولیس کا رول کم ہے، دیگر اداروں کی ذمہ داری زیادہ ہے۔